پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے

Published On 26 December,2024 11:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔

پاکستان میں اب پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی، پولیو وائرس کا ایک کیس ٹانک جبکہ دوسرا کشمور سے سامنے آیا ہے۔

انسداد پولیو حکام کی جانب سے بھی دونوں کیسز کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی جبکہ سندھ میں پولیو متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ہے۔

کے پی کے میں پولیس متاثرین کی تعداد 19، اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ایک ایک بچے میں پولیو کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔