بلوچستان کے 6 اضلاع میں ہیٹ ویو کے باعث ملتوی پولیو مہم کا آغاز

Published On 08 June,2024 12:01 pm

کوئٹہ : (ویب ڈیسک ) بلوچستان کے 6 اضلاع میں ہیٹ ویو کے باعث ملتوی پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا۔

ہیٹ ویو سے ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور، سبی، نصیرآباد کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14اضلاع میں انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری ہے۔

اس ضمن میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔

بلوچستان بھر میں پولیو ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔