انسداد پولیو مہم ، پہلے روز 13 لاکھ 20 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

Published On 04 June,2024 10:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے تحت پہلے روز 13 لاکھ 20 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں پہلے روز 3 لاکھ 86 ہزار، راولپنڈی میں 1 لاکھ 58 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، ملتان میں 2 لاکھ 98 ہزار جبکہ فیصل آباد میں 2 لاکھ 85 ہزار بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔

اوکاڑہ میں 1 لاکھ 91 ہزار اور میانوالی میں 986 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے، راولپنڈی اور میانوالی میں مہم صرف مخصوص علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔

لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم اتوار تک جاری رہے گی جبکہ دیگر اضلاع میں پولیو مہم کا دورانیہ 5 روز کا ہو گا، مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ اگلے تین مہینے پولیو کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں، گرم موسم میں پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت اور پنجاب حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔