تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، ڈیڈ لائن میں 24 گھنٹے کی توسیع کر دی گئی

Published On 18 December,2023 06:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ڈیڈ لائن میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن اب بدھ کی صبح شروع کیا جائے گا، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، لوگوں کو 24 گھنٹے مزید دے رہے ہیں تاکہ وہ خود تجاوزات ہٹا دیں اور قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی۔