حکومت کا پولیو سے چھٹکارا پانے کے لئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

Published On 24 October,2022 06:45 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پولیو ایک مہلک وائرس ہے جو بچوں کو معذوربناتا ہے، ان کے مستقبل میں اور قومی ترقی میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں پولیو اب بھی موجود ہے، آج پولیو کے عالمی دن کے موقع پر وہ اپنی حکومت کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھرپور کوششوں کے ذریعے اس وائرس سے چھٹکارا پایا جائے گا۔