خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری، 59 ہزار30 معمر افراد مستفید

Published On 07 April,2021 02:03 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، 60 سال سے زائد عمر کے 59 ہزار 30 افراد کوویکسین دی جا چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 9 ہزار812 افراد کو ویکسین دی گئی، گزشتہ روز6 ہزار52 معمر شہریوں کو پہلی ڈوز دی گئی، اب تک 60 سال سے زائد عمرکے59 ہزار30 افراد کوویکسین دی جا چکی ہے،23 ہزار 396 ہیلتھ ورکرز اور 3 ہزار 259 معمرافراد کودوسری ڈوز دی جاچکی ہے۔

گزشتہ روزایک ہزار169 ہیلتھ ورکرز کو پہلی خوراک دی گئی، ویکسین لینے والےطبی عملےکی مجموعی تعداد 43 ہزار603 ہے۔