رواں سال کے آخر تک کووڈ 19 کا موثر علاج مل سکتا ہے: بل گیٹس

Last Updated On 29 July,2020 03:51 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک کووڈ 19 کا موثر علاج مل سکتا ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے رواں سال کے آخر تک نئے ٹولز کے امتزاج سے اموات کی شرح میں نمایاں کمی آجائے گی، آئی سی یو میں جانے سے قبل ہی مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گا، امریکا میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے حتمی آزمائشی مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 30 ہزار افراد پر اس کا تجربہ کیا جائے گا۔

بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ انٹی وائرل دوا ریمیڈیسیور کو ایسے تیار کیا جا سکتا ہے کہ مرض کی علامات شروع ہونے سے قبل ہی استعمال کیا جا سکے، اس دوا کی امریکہ اور جاپان میں ایمرجنسی استعمال کیلئے منظوری دی جا چکی ہے اور مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس کی افادیت معلوم ہوئی ہے۔