بھارت: کورونا سے 15 اپریل تک 50 ہزار ہلاکتوں کی جعلی ویڈیو پھیلائی جانے لگی

Published On 07 April,2021 10:47 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی لہر کے دوران بھارت میں 15 اپریل تک 50 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بے بنیاد پیغام پھیل رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 اپریل تک بھارت میں 50 ہزار ہلاکتیں ہو سکتیں ہیں، یہ ہلاکتیں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی نئی لہر کے باعث ہو سکتی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، ہمارے نام سے منسوب سے چلنے والی ویڈیو میں کوئی حقیقت نہیں۔ ادارے کی طرف سے یہ وضاحت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، امریکا، بھارت ، میکسیکو میں کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ دنیا میں بھارت دوسرا بڑا ملک ہے جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں، اب تک بھارت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد مہلک وباء کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔