ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی سُپر سٹار، اداکارہ و ماڈل کترینہ کیف کے بازو پر مہندی سے بنے ٹیٹو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست کرشمہ کوہلی کی شادی میں شرکت کی، اس موقع پر ان کی جانب سے اپنائے گئے حسین اسٹائل اور خوبصورت بناؤ سنگھار نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔
شادی کی مرکزی تقریب کی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، ان تصاویر میں کترینہ کے بازو پر شوہر، اداکار وکی کوشل کے نام کا مہندی سے بنا ٹیٹو دیکھا جا سکتا ہے۔
کترینہ کیف کے اس ٹیٹو نے اس جوڑی کے مداحوں کو جہاں خوش کر دیا ہے وہیں مہندی سے لکھے ’وی کے‘ پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں، صارفین نے وائرل پوسٹ پر مذاق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کترینہ کیف کے ’وی کے‘ ٹیٹو کا مطلب وکی کوشل نہیں بلکہ ویرات کوہلی ہے۔
متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ کترینہ نے اپنی بازو پر وکی کوشل نہیں بلکہ وکی کترینہ لکھوایا ہے۔