نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیٹ بلانچیٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے زندگی میں دیگر چیزوں کے لیے اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ خود کو اداکارہ کہنے سے ہچکچاتی ہیں کیونکہ میں نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں جب بھی ایسا کہتی ہوں تو ہر بار میرے گھر والے اپنی آنکھیں گھماتے ہیں، مگر میں اداکاری کو چھوڑنے کے لیے سنجیدہ ہوں، ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو میں زندگی میں کرنا چاہتی ہوں ۔
ان کی حالیہ فلم بلیگ بیگ مارچ 2025 میں ریلیز ہوئی تھی، اپنے کیرئیر میں وہ 2 آسکر ایوارڈز جیت چکی ہیں۔
2024 میں فلم بلیو جیسمین میں کام کرنے پر انہیں بہترین اداکارہ جبکہ 2005 میں دی ایویٹر کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی فلم فادر، مدر، سسٹر، برادر کی شوٹنگ مکمل کی ہے جو 2025 میں کسی وقت ریلیز کی جائے گی، اسی طرح وہ کئی دیگر فلموں میں بھی کام کر رہی ہیں۔
اداکاری کے لیے بہت زیادہ متحرک ہونے کے باوجود کیٹ بلانچیٹ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ ایک معروف اداکارہ کی پوزیشن پر اطمینان محسوس نہیں کرتیں۔