پیرس: (ویب ڈیسک) پاکستان کی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ کینز ورلڈ فلم فیسٹیول کیلئے منتخب ہوگئی۔
میاں بیوی کے تعلقات اور گھریلو تشدد پر مبنی فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جبکہ اسے رافع راشدی نے ہدایت کاری دی ہے، اپنی ایک پوسٹ میں فلم ڈائریکٹر نے مداحوں کو خبر دی کہ فلم کینز ورلڈ فلم فیسٹیول کیلئے منتخب ہوگئی ہے جبکہ فلم کا پہلا ٹریلر جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا۔
فلم ’جامن کے درخت‘ کے ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی کہانی عورت اور مرد کے تعلقات، ہراسانی، جنسی حملوں اور ہوس پرستی کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے، فلم میں عدنان صدیقی کے ساتھ ماہا طاہرانی اور فوزیہ امن بھی شامل ہیں اور اسے رافع راشدی پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔