لاہور(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کے والد اور اداکارہ زارا نور عباس کے سُسر انتقال کرگئے۔
اسد صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے سٹوری میں نوٹ جاری کیا۔
اداکار نے اپنے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 6 فروری کی شب اپنے خاندان کا سب سے طاقتور آدمی، اپنی ہمت، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ کھودیا۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے والد کے اس دنیا سے چلے جانے سے ہماری زندگی میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے اور ہم شدت غم سے نڈھال ہیں، ابا ہماری طاقت، حکمت اور غیر مشروط محبت کا ستون تھے۔