اداکار فیضان شیخ کی انوکھے انداز میں مداحوں کو رمضان کی مبارکباد

Published On 23 March,2023 12:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیضان شیخ نے مداحوں کو انوکھے انداز میں ماہ رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر فیضان شیخ نے ایک سٹوری شیئر کی، انہوں نے لکھا حج مہنگا ہو گیا تو کیا ہوا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، وہ صرف صاحب استطاعت پر فرض ہے، نماز اب بھی مفت ہے۔

اداکار کی انسٹا سٹوری میں مزید درج تھا کہ زکوٰۃ کی شرح اب بھی نہیں بڑھی، رمضان کے روزے، قرآن کی تلاوت، تراویح ، ذکر، اذکار بھی ٹیکس فری ہیں، صلہ رحمی، حسن سلوک ، ایمانداری اور سچ بولنے پر بھی جی ایس ٹی نہیں‘۔

واضح رہے کہ اداکار فیضان شیخ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو رمضان مبارک باد بھی دی ہے۔