رانی مکھرجی کی فلم نے ’’ پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

Published On 23 March,2023 09:47 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) رانی مکھرجی کی فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے ’’ پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بالی ووڈ سپرسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ کا چہار سو چرچا ہے، اس فلم سے کنگ خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ہندی فلمی سلطنت کا بادشاہ ان کے سوا کوئی اور نہیں، دنیا بھر میں ان کے پرستار موجود ہیں تاہم ناروے میں رہنے والے ہندی فلموں کے شائقین شاہ رخ خان سے زیادہ بالی ووڈ کی ’رانی ‘ رانی مکھرجی کے دیوانے نکلے۔

اس کا ثبوت ماضی کی مقبول ترین ہیروئن کی حالیہ فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ کی ناروے کے باکس آفس پر کارکردگی سے ملتا ہے۔

رانی مکھرجی کی فلم نے ناروے میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کے ایک ہفتے کے دوران آمدنی کے معاملے میں کنگ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ اور ’’ رئیس‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے صرف تین دن میں آٹھ لاکھ کورونا کما کر نارویجن باکس آفس پر کسی بھی ہندی فلم کی سب سے زیادہ آمدن کا ریکارڈ قائم کردیا۔

یوں رانی مکھرجی نے بولی وڈ کنگ کو ناروے کے باکس آفس پرپچھاڑ دیا۔