فیروز خان نے انسٹا گرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

Published On 09 March,2023 11:36 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان نے انسٹا گرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا۔

فیروز خان کے فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر 7.6 ملین فالوورز ہیں اور انہوں نے ایپ پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ان سب فالوورز کو حیران کر دیا ہے۔

اداکار نے اپنے بیٹے سلطان کو ایک چھوٹا سا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ فیروز خان ابو سلطان لگا لیا ہے۔

عرب ثقافت میں یہ ایک عام طریقہ ہے جہاں آپ کو بچے کا نام استعمال کرتے ہوئے پکارا جاتا ہے اور فیروز خان نے بھی اس عرب روایت کو اپنا کرانسٹا گرام پر اپنا نام ’فیروز خان ابو سلطان‘ رکھ لیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے فیروز خان کے اکاؤنٹ پر ہر چھوٹی تبدیلی کو بھی بےحد توجہ دی جاتی ہے، مداحوں نے اداکار کے اپنے نام کے ساتھ بیٹے کا نام لگانے پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پسند کیا ہے۔