دانش تیمور اور عائزہ خان ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

Published On 09 March,2023 02:17 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان رمضان سپیشل ڈرامہ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

دانش تیمور اور عائزہ خان کی جوڑی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے، عائزہ خان اور دانش تیمور کو سوشل میڈیا سائٹس پر مداحوں کی جانب سے بطور فنکار اور جوڑی خوب سراہا بھی جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار رمضان سپیشل ڈرامہ ’ چاند تارا ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دانش تیمور کی جانب سے ڈرامہ کی پہلی جھلک جاری کی گئی ۔

اس ڈرامے کی ہدایات دانش نواز دے رہے ہیں جبکہ ڈرامے کو صائمہ اکرم چوہدری نےتحریر کیا ہے۔