وہاج علی کے اپنے ساتھی اداکاروں کو دلچسپ مشورے

Published On 27 February,2023 01:22 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے اپنے ساتھی اداکاروں کو دلچسپ مشورے دے دیئے۔

وہاج علی ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے متعدد ہٹ پاکستانی ٹیلی ویژن سیریلز میں اداکاری کی ہے جن میں عشق جلیبی، دل نہ امید تو نہیں اور جو بچھڑ گئے شامل ہیں۔

حال ہی میں وہاج علی نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ مشہور ساتھی اداکاروں یا مشہور شوبز شخصیات کو مشورہ دیں جس پر انہوں نے ساتھی اداکاروں کو دلچسپ مشورے دیئے۔

دانش تیمور کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان سے مشورہ لینا پسند کروں گا لیکن اگر مجھے کوئی مشورہ دینا پڑے تو میں انہیں کہوں گا کہ وہ شلوار قمیض پہنیں، ندا یاسر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنا وقت صرف اپنے دوستوں کے ساتھ گزارتی ہیں۔

مہوش حیات کو مشورہ دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وہاج کا کہنا تھا کہ میں ان سے کہوں گا کہ ڈراموں میں کام کریں اور میرے ساتھ بھی ایک ڈرامہ کریں، احد رضا میر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں رہیں، احمد علی اکبر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ احمد جیسے سوچتے ہیں انہیں جتنا جلد ہو سکے کام بھی کرنا چاہیے۔