'پٹھان' نے ریلیز ہوتے ہی کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

Published On 26 January,2023 08:16 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سُپر سٹار شاہ رُخ خان کی فلم 'پٹھان' نے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطا بق دیپیکا اور شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پہلے دن کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، فلم نے پہلے ہی دن 54 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

بھارت کے تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا کے مطابق پٹھان ریلیز کے پہلے دن 54 کروڑ کی کمائی کر کے اب تک کی سب سے بڑی ’نان ہالیڈے اوپنر‘ بن گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم نے گزشتہ سال بلاک بسٹر ہونے والی جنوبی بھارتی فلم  کے جی ایف 2  کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔