ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکار اور اداکارہ میشا شفیع کی حجاب کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
تصویر اداکارہ کی نئی آنے والی فلم ’مَس ٹیش‘ کی ہے اور اسے میشا شفیع نے خود ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کیساتھ کیپشن میں لکھا کے مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری فلم کو رواں برس کے نیویٹیو فیچر کمپیٹیشن کےلئے منتخب کر لیا گیا ہے، میگا کاسٹ پر مشتمل فلم ’مَس ٹیش‘ کو 2023 میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے۔
میشا شفیع نے اپنی فلم ٹیم کی تحسین کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس سے بہتر ٹیم نہیں مل سکتی تھی، پھر انہوں نے ٹیم کو مخاطب کیا کہ ’آپ سب شاندار ہو‘۔