لاہور : ( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا ء عزیز کو بہترین روح کی مالک قرار دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر اہلیہ اقرا ء عزیز اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ اقراء عزیز ایک بہترین روح کی مالک ہیں۔
یاسر حسین کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ اگر دوبارہ بھی موقع ملا تو وہ اقراء سے ہی شادی کریں گے کیوں وہ اقراء سے محبت کرتے ہیں۔