معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کا سیلاب متاثرین کے لیے 200 گھر تعمیر کرنے کا اعلان

Published On 29 September,2022 04:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کے لیے آئندہ ہفتوں میں 200 گھروں کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نےلکھا کہ الحمد للہ آخر کار ہمارے پاس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے عطیات دینے کا راستہ ہے، آپ کی مدد سے ہم آنے والے ہفتوں میں 200 پائیدار گھروں کی تعمیر شروع کر دیں گے۔

معروف گلوکارہ نے لکھا کہ کوئی بھی عطیہ بہت چھوٹا نہیں ہوتا، اگر آپ چندہ نہیں دے سکتے تو اس لنک کو شیئر کریں۔ ہم مل کر تعمیر کریں گے۔