دیپکا پڈوکون کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

Published On 28 September,2022 01:24 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیپکا پڈوکون کو طبیعت کی خرابی باعث بریچ کینڈی ہسپتال ممبئی کی ایمرجنسی میں پہنچایا گیا ہے۔

اداکارہ نے رات گئے طبیعت بگڑنے کی شکایت کی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچایا گیا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ لئے گئے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کی طبیعت اب بہتر ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس فلم "پروجیکٹ " کے دوران بھی دیپیکا کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور انہیں حیدر آباد میں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔

ادکارہ دیپکا پیڈوکون بالی ووڈ کی نئی فلم "پٹھان" میں شاہ رخ خان اور جان ابراہام کے مدمقابل نظر آئیں گی جو 25 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔