حکومتی سکیم سے ملنے والے 2 ہزار سے امل کی شادی کروں گا: منیب بٹ

Published On 25 July,2022 10:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار منیب بٹ نے حکومت اسکیم کے تحت دیے جانے والے 2 ہزار روپے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پیسوں سے اپنی بیٹی امل کی شادی کروں گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے منیب بٹ سے 2000 سے متعلق سوال کیا؟

اس سوال پر جواب دیتے ہوئے منیب نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ 2ہزار میں نے بینک میں رکھوادیے ہیں تاکہ کہیں چھن جائیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ان پیسوں سے میں امل کی شادی کروں گا اور پھر بھی جو پیسے بچ جائیں گے ان سے پلاٹ خرید کر پلازہ کھڑا کروں گا۔

منیب کے بیان پر میزبان نے پوچھا کہ 2 ہزار سے شادی کے کتنے فنکشن ہوجائیں گے؟

اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جتنے میرے ہوئے تھے اتنے تو ہوجائیں گے۔