لارنس بشنوئی کا سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف

Published On 24 June,2022 01:17 pm

نئی دہلی : (دنیا نیوز) گینگسٹر لارنس بشنوئی نے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی نے اعتراف کیا کہ وہ پنجابی سنگر کو قتل کرنے کے پیچھے وہی ماسٹر مائینڈ تھے، اور یہ منصوبہ بندی گزشتہ سال اگست سے جاری تھی۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ سدھو موسے والا پر اس سے پہلے بھی حملہ کیا گیا، جن میں سے ایک حملہ جنوری میں ہوا لیکن کوئی نقصان نہ پہنچ سکا، قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی سے فتح آباد کے پیٹرول پمپ کی ایک رسید ملی جس کی وجہ سے پنجاب پولیس کو اصل قاتلوں تک پہنچنے میں مدد ملی۔

فتح آباد پٹرول پمپ سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس نے ملزم پریاورت عرف فوجی کی شناخت کی ہے، جس کے بعد اب تک 13 لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور پوری سازش کو بےنقاب کیا گیا۔