دھمکی آمیز خط کیلئے کسی پر شک نہ کریں :سلمان خان

Published On 09 June,2022 10:12 am

ممبئی : (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان پولیس کو دیئے بیان میں کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط کیلئے کسی پر شک نہ کریں کیونکہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے پولیس کو بیان میں کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور وہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کو نہیں جانتے جس نے گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا پر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔

سلمان خان نے کہا کہ مجھے یہ خط نہیں ملا، میرے والد کو یہ خط صبح کی واک کے دوران ملا، میری کسی سے حالیہ دشمنی نہیں ہے، میرے پاس کسی پر شک کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔

اداکار نے واضح کیا کہ ’میرا حال ہی میں کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ ہی مجھے کوئی دھمکی آمیز کال یا پیغام آیا تاہم لارنس بشنوئی کو جانتا ہوں کیونکہ کالے ہرن کیس کے مقدمے کی سماعت کے دوران 2018 میں بشنوئی کی طرف سے قتل کی دھمکی ملی تھی۔