سدھو موسے والا کے قتل سے پہلے سیلفی لینے والے شخص سمیت 8 افراد گرفتار

Published On 07 June,2022 05:35 pm

امرتسر:(ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل سے پہلے ان کے ساتھ سیلفی لینے والے شخص سمیت 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے کم از کم آٹھ افراد کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے، ریسکیو کرنے اور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے شوٹرز کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد کے کردار کا انکشاف کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس پرمود بان نے کہا کہ گولڈی برار اور سچن تھاپن کی ہدایت پر سندیپ عرف کیکڈا نے خود کو پرستار کے طور ظاہر کرتے ہوئے گلوکار پر حرکات پر نظر رکھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سدھو موسے والا اپنے قتل سے چند منٹ قبل گھر سے نکل رہا تھا تو کیکڈا نے گلوکار کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔