لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان وینا ملک نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
اب اُنہوں نے پی ٹی آئی کے لانگ سے مارچ سے متعلق آنے والی خبروں پر دلچسپ انداز میں ردّعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے۔‘
وینا ملک نے کہا کہ ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد. ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات.
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 25, 2022
منقول