اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم کو دنیا سے بچھڑے 1 برس بیت گیا

Published On 30 January,2022 10:55 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ فلم ساز ریاض شاہد کی زوجہ اور اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم کو دنیا سے بچھڑے 1 برس بیت گیا۔

اداکارہ نیلو بیگم کا انتقال 30 جنوری 2021 کو ہوا تھا اور 31 جنوری کو انکی نماز جنازہ ادا کرکے لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

بہت سے فلم ساز انکی موت پر غمزدہ ہوئے اور ہر خاص و عام کو انکی موت پر رنج ہوا ، اداکارہ نیلو نے بھرانی جنکشن فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ، انہوں نے 115 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں 40 اردو تھیں ، انکا اصل نام فربیں تھا اور وہ اپنے زمانے میں فلم انڈسٹری کی ایک خوبرو اور نامور ادکارہ تھیں ۔

آخری جنگ فلم سے وہ فلم انڈسٹری سے متعارف ہوئیں ، اسکے بعد دو راستے، گھونگٹ ، صابرہ، 1969 میں فلم زرقہ میں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔