اداکار مانی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لگانے کے عمل کو مذاق قرار دے دیا

Published On 20 November,2021 06:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لگانے کے عمل کو مذاق قرار دے دیا۔

مانی نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر سٹوری پر وزیراعظم عمران خان کےاس خیال پر تنقید کی ہے کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ جس ملک میں الیکٹرانک ڈیجیٹل پمپ پر پیٹرول پورا نہ ملےوہ ملک ڈیجیٹل ووٹنگ مشین لگانا چاہتا ہے، اچھا مذاق ہے۔