کورونا نے ایک اور معروف بھارتی فلم ساز کو موت کی وادی میں پہنچا دیا

Published On 29 May,2021 05:14 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا کی تیزی سے پھیلتی وبا نے ایک اور معروف فلم ساز کو موت کی وادی میں پہنچا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے فلم ساز اور پروڈیوسر ریان اسٹیفن کو 20 روز قبل کووڈ ہوا تھا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ آج صبح بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کی موت ہوگئی۔

ریان اسٹیفن  اندو کی جوانی  اور  دیوی  سمیت کئی دیگر فلموں کے باعث جانے جاتے ہیں۔ ہدایتکار کے یوں اچانک چلے جانے پر کیارا ادوانی، فرحان اختر، دیا مرزا اور ورون دھون سمیت متعدد اداکاروں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔