فیشن شوز میں ریمپ پر واک کرنا اقراعزیز کا پسندیدہ کام

Published On 14 September,2020 09:16 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ اقرا عزیز نے فیشن شوز میں ریمپ پر واک کرنے کو پسندیدہ کام قرار د ے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایکٹنگ کے ساتھ ماڈلنگ بھی کی ہے تاہم فیشن شوز میں ریمپ واک میں حصہ لے کر بہت اچھا لگا، جب ہم خوب صورت ڈریسز پہن کر کیٹ واک کر کے لوگوں کے سامنے سے گزرتے ہیں اور وہ ہمیں ستائشی نظروں سے دیکھتے ہیں تو ڈیزائنرز کے ساتھ ساتھ یہ ہم ماڈلز کی بھی تعریف ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ برائیڈل ویک میں پرفارم کرنے کا تجربہ بہت مزے کا رہا جس کا چٹخارہ اب تک محسوس کرتی ہوں۔