لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں موٹروے کے نزدیک دوبچوں کی ماں کیساتھ ہونیوالی زیادتی کے بعد شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے شدید رد عمل دیتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اداکارہ اشنا شاہ نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو سنگسار کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ملک بھر میں جنسی ہراسگی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، تقریباً چار پانچ روز قبل کراچی میں پانچ سالہ بچی مروا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جس کے بعد اس کے قاتل کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح گزشتہ روز لاہور میں موٹروے کے قریب بچوں کے سامنے ماں کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کیا گیا ۔
ان واقعات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس اور کراچی میں بچی کا قتل،وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لےلیا
آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے، 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 70 ایسے افراد کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا ہے جن کا پہلے سے مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی پولیس اس کیس کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ 20 ٹیمیں اس کیس پر کام کر رہی ہیں اور جیو فینسنگ کے نتیجے میں وہ اس گاؤں کی نشاندہی میں بھی کامیاب ہو چکی ہیں جہاں سے ملزمان کا تعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈاکوؤں نے موٹروے پرخاتون کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا دیا،وزیراعلیٰ کا نوٹس
دوسری طرف شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے موٹروے پر ہونیوالی خاتون کیساتھ زیادتی کے بعد شدید رد عمل دیتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار فیروز خان نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی ایک مثال بنائیں، مجرموں کو پھانسی دیں۔
- I will always count on your statement that Pakistan will be “Riasat e Madina” and if you don’t hang these monsters raping and killing children and women in the open nothing can ever be changed ... just make one example. Public execution is what I demand @ImranKhanPTI
— Feroze Khan (@ferozekhaan) September 10, 2020
انہوں نے وزیراعظم کو ہیش ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا حامی ہوں، اگر مجرموں کو سرعام پھانسی نہ دی گئی تو کچھ بھی نہیں بدلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رنگ روڈ زیادتی کیس: 15 مشتبہ افراد زیر حراست، اہم شواہد جمع کرلئے گئے
اداکارہ اشنا شاہ کا ٹویٹر پر لکھتے ہوئے کہنا تھا کہ اس واقعات کے بعد اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیسے پاکستانی معاشرہ مشکلات کا شکار ہے۔مجرم کو سنگسار کیا جانا چاہیے۔
The irony that I tweeted "im okay with this" to a video of a rapist being stoned to death an hour prior to news of mother raped in front of children on motorway & 2 days after news of 5yr old Marwa shows how deep in trouble we are as a society.
— Ushna Shah (@ushnashah) September 9, 2020
سماجی کارکن اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹویٹر پر لکھا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم جلد انجام کو پہنچ جائے گا۔
Hey Rapists,Real men don’t force themselves on anyone but you wouldn’t know that because you’re all weak,low life scum with microscopic genitals.And when you hurt our sisters & our children,then you hurt us all. Be scared,We are coming for YOU! #WeWillFindYou #WeAreComingForYou
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 10, 2020
اداکارہ عثمان خالد نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال ہونے کے باوجود موٹروے پولیس ناکام ہو گئی۔ براہ کرم اس کی تحقیق کریں۔
Please investigate this as well:
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) September 9, 2020
She called the Motorway Police s emergency helpline 130 for assistance. However, she was told by the operator that she could not be provided help as the emergency beat had not been assigned to anyone. https://t.co/kEAKIEFX0p
عہد وفا میں کردار ادا کرنے والے اداکار کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت شرمندگی کی بات ہے، اور مجموعی طور پر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، موٹروے پولیس کا احتساب کیا جانا چاہیے۔
اداکارہ ارمینا خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس طرح کے واقعات سے میں خود کو پاکستان میں غیر محفوظ محسوس کر رہی ہوں۔
Mother of two gang raped in front of her kids (she’d run out of gas on the motorway). Two men broke through her windows, dragged her into the bushes to brutalise her. pic.twitter.com/ZzluWbeoPF
— Armeena (@ArmeenaRK) September 9, 2020
اس سے قبل اداکارہ عائشہ عمر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایک دن قبل پانچ سالہ بچی کیساتھ ہوا، آج خواجہ سرا کے ساتھ واقعہ ہوا، ہم کسی کی حفاظت نہیں کر سکتے۔
One day it’s a 5 year old child. The other, a 4 month old baby. Today it’s a transgender activist, who was asking for protection a year ago. What do we have to say about ourselves as a nation. We can’t protect anyone. Except our egos. #JusticeforGulPanra
— Ayesha Omar (@ayesha_m_omar) September 9, 2020
اداکارہ منشاء نے ٹویٹر پر لکھا کہ چینی ، آٹے اور سبزی کا دام بڑھ رہا ہے، اور سستی ہو رہی ہے تو انسانی جان۔
Cheeni, Atay aur Sabzi ka daam barh raha hai
— Mansha Pasha (@manshapasha) September 9, 2020
Aur sasti ho rahi hai tau Insaani jaan #JusticeForGulPanra#JusticeForMarwah
یاد رہے کہ گجرپورہ کے علاقے میں 2 ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر خاتون کو اس وقت ریپ کا نشانہ بنادیا جب وہ موٹروے پر اپنی گاڑی میں کچھ خرابی کے بعد مدد کا انتظار کر رہی تھیں۔ خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ کا سفر کر رہی تھیں۔
ایک پولیس عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے لاہو، سیالکوٹ موٹروے پر ٹول پلازہ عبور کیا کہ ان کی گاڑی یا تو پیٹرول کی قلت یا کچھ اور خرابی کی وجہ سے رک گئی۔
اسی دوران انہیں گوجرانوالہ سے رشتے دار کی کال آئی، جنہوں نے انہیں پولیس ہیلپ لائن پر مدد کے لیے کال کرنے کا کہا جبکہ وہ خاتون تک پہنچنے کے لیے گھر سے نکل گیا۔
جب مذکورہ رشتے دار جائے وقوع پر پہنچا تو وہاں خاتون موجود تھی جو گھبرا رہی تھیں اور ان کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا۔
واقعے کی تفصیل سے متعلق پولیس عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ 2 مسلح افراد نے خاتون کو اکیلا دیکھا اور اسلحے کے زور پر خاتون اور بچون کو قریبی کھیت میں لے گئے اور وہاں خاتون کا گینگ ریپ کیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں بنا دی ہیں۔
ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب مسلح افراد وہاں پہنچے تب تک خاتون نے ہیلپ لائن پر کال نہیں کی تھی، مزید یہ ملزمان خاتون سے نقدی، جیولیری اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے۔ پولیس عہدیدار کا بتانا تھا کہ خاتون ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی رہائشی ہیں اور ان کے شوہر بیرون ملک کام کرتے ہیں۔ خاتون کے رشتے دار کی شکایت پر 2 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔