اداکارہ ماہرہ خان اور لبنانی اداکارہ کی ڈانس کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 16 October,2019 03:42 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس کرتی ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پیرس فیشن شریک میں شرکت کے بعد فراغت کے لمحات میں پاکستانی اداکارہ فرانس میں خوب محظوظ ہو رہی ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ماہرہ خان لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں، یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی ہر کوئی اسے پسند کرنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لبنانی اداکارہ ڈینیلا رحمے بھی ڈانس کرتے ہوئے خوب محظوظ ہو رہی ہیں، اس ویڈیو کو لبنانی اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر بھی شیئر کیا، اس میں جو گانا گایا جا رہا ہے وہ اماراتی سنگر نے گایا ہے جس کا نام حسنین الجاسمی ہے۔

یاد رہے کہ پیرس فیشن ویک کے دوران ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور سٹائل سے دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی۔ اس سے قبل ماہرہ خان کی فیشن ویک کے دوران برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ بھی رقص کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی۔