ممبئی (ویب ڈیسک) مشہوربالی ووڈ اداکارہ اورڈانسرراکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کا شکاررہتی ہیں اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپاکستانی جھنڈے کے ساتھ چند تصاویرشیئرکی ہیں جن کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچ گئی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟
کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ راکھی بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف میدان میں آگئی ہیں اورپاکستان اورپاکستانی فنکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرائی ہے تاہم راکھی نے اپنے مداحوں کے ذہنوں میں اٹھتے سوالوں کا جواب بھی خود ہی دے دیا ہے۔
راکھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ دراصل ایک فلم ’دھارا 370‘ میں کام کررہی ہیں اور اس فلم میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔ یہ اُسی فلم کا ایک سین ہے جس میں پاکستانی اور کشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔
راکھی ساونت نےپاکستانیوں نے تعریف کرتے ہوئےویڈیو میں مزید کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بُرے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہرملک میں کوئی نہ کوئی برا ہوتا ہی ہے۔
راکھی نے کہا کہ میں پاکستان کی اورپاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کشمیریوں کو اور ہندوستانیوں کو سرحد پار کرواتے ہیں اور اُن کی مدد کرتے ہیں وہ بہت اچھے (نیک) ہوتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔