پریانکا چوپڑا کا انوکھا انداز، مداحوں نے خوب مذاق اڑایا

Last Updated On 09 May,2019 12:33 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ فیشن اور شوبز کے سب سے اہم اور بڑے میلے ’’میٹ گالا‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں جہاں ریڈ کارپٹ پر ان کا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا حلیہ ایسا تھا کہ کسی نے بچوں کے مشہور ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کے کردار بل بتوڑی سے ملایا تو کسی نے انہیں کوا کہا، خاص طور پر پریانکا کے ہیئر سٹائل کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

یاد رہے کہ دو سال قبل 2017 میں پریانکا اور نک پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے میٹ گالا میں ہی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اوراب وہ میاں بیوی ہیں۔