2018:فن کی بلندیوں پر چمکتے کئی ستارے بجھ گئے

Last Updated On 20 December,2018 10:53 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا ) 2018ء میں علی اعجاز، قاضی واجد، منا لاہوری، مدیحہ گوہر، اختر شاد، منو بھائی بچھڑے۔

سال 2018 میں فن سے وابستہ کئی شخصیات اپنے پرستاروں کوداغ مفارقت دے گئیں۔رواں برس کے پہلے ماہ معرو ف ڈرامہ نگاراورصحافی منوبھائی اپنے پیاروں سے بچھڑگئے ۔موسیقی کی دنیاکاایک بڑانام موسیقار استاد نذر حسین ،فلم اور ٹی وی اداکار اختر شاد ،کی بورڈ پلیئر طاہراقبال، اداکارہ نگارسلطانہ ، لیجنڈ اداکار قاضی واجد اورٹی وی ڈرامہ عینک والاجن سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارمنا لاہوری جیسے فن کی بلندیوں پر چمکنے والے ستارے بھی بجھ گئے ۔ اسی طرح اجوکا تھیٹرکی بانی مدیحہ ،مزاحیہ اداکارچکرم،کلثوم سلطانہ،اعجازحسین بیلی،وکی کوبرا،مشتاق یوسفی،الطاف قمراورفہمیدہ ریاض بھی خالق حقیقی سے جاملیں۔