موت سے قبل سری دیوی کے ساتھ آخری 15 منٹ میں کیا ہوا

Published On 26 Feb 2018 05:36 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ سری دیوی کی میت کو آج دبئی سے ممبئی لایا جائے گا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

سری دیوی جو دبئی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی غرض سے گئی تھیں کو تقریب کے دوران ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد دی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

سری دیوی ہفتے کے روز ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی کے جمیرا ایمرٹس ٹاور ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں کہ اچانک بے ہوش ہو کر باتھ روم کے ٹب میں میں گر گئیں جس کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی فرانزک رپورٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان کی موت کی وجہ حادثاتی قرار دی گئی ہے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ بے ہوش ہو کر باتھ روم کے ٹب میں گر گئیں اور اسی سے ان کی موت واقع ہو گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری دیوی کو یہ حادثہ شراب کی زیادتی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کپور کے ساتھ اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے دبئی گئی تھیں۔ شادی میں شرکت کے بعد بونی کپور اورخوشی کپور واپس ممبئی آگئے تھے جب کہ سری دیوی اپنی بہن سری لاتھا کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کیلئے دبئی میں ہی موجود تھیں۔ سری دیوی دبئی کے ایمریٹس ٹاور ہوٹل میں قیام پزیر تھیں جہاں ان کی موت سے ایک دن قبل بونی کپور نے پہنچ کر اپنی اہلیہ کو سرپرائز دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور تقریباً ساڑھے5 بجے شام ہوٹل پہنچے تھےاور انہوں نے سری دیوی کو رات کے کھانے کیلئے مدعو کیا تھا۔ دونوں کے درمیان تقریباً 15 منٹ تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا اس کے بعد سری دیوی واش روم گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جب سری دیوی نے باتھ روم سے باہر آنے میں زیادہ وقت لیا تو بونی کپور نے دروازہ کھٹکھٹا کر انہیں باہر آنے کے لیے کہا، مگر اندر سے کوئی آواز نہ آئی، جس پر فلم پروڈیوسر نے کسی طرح باتھ روم کا دروازہ خود کھولا اور اہلیہ کو پانی سے بھرے باتھ ٹپ میں بے جان دیکھ کر حیران رہ گئے۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایسی صورتحال میں بونی کپور نے مدد کے لیے اپنے ایک دوست کو بلایا اور بعد میں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔

یاد رہے کہ سری دیوی اپنی موت سے کچھ لمحے قبل اپنے بھتیجے موہت مروا کی شادی میں شریک تھیں اور ان کے چہرے سے کہیں بھی ایسا محسوس نہیں ہو رہا تھا کہ وہ کسی جسمانی تکلیف کا شکار ہیں۔ سری دیوی کی موت کے وقت ان کے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کپور موقع پر موجود تھے ۔ سری دیوی کی رہائش گاہ پر ڈریس ڈیزائنر منیش ملہوترا اور کرن جوہر بھی آبدیدہ دکھائی دیئے۔

سری دیوی 13 اگست 1963 کو تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1978 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم سولہواں ساون سے کیا اور پھر اپنی چنچل اداؤں سے بالی ووڈ کو اپنا اسیر بنا لیا۔ چاندنی، لمحے، تحفہ، مسٹر انڈیا، خدا گواہ اور نگینہ ان کی یادگار شامل ہیں۔

  فلم چاندنی، چالباز اور مسٹر انڈیا میں ان کے گانے بہت مقبول رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کےساتھ ریلیز ہونے والی مام ان کی 300 ویں اور آخری فلم ثابت ہوئی۔

موت سے قبل آخری ویڈیو: