جیکب آباد: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزموں کی کار پر فائرنگ سے تین افراد قتل ہو گئے۔
گڑھی خیرو کے علاقے میران پور کے قریب سم شاخ کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کی، کار میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جاں بحق افراد کا تعلق کھوسہ قبائل سے ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔