کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک شدید زخمی

Published On 21 February,2025 01:16 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔

پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید جبکہ 1 شدید زخمی ہوگیا، شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل شمس السلام اور کانسٹیبل رمضان شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل آصف رضا فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوا، حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔