بھکاری کے روپ میں واردات کرنیوالی دو خواتین کو اہل علاقہ نے پکڑ لیا

Published On 02 January,2025 08:05 pm

ڈسکہ: (دنیا نیوز) جامکے چیمہ میں بھکاری کے روپ میں واردات کر کے فرار ہونے والی دو خواتین کو اہل علاقہ نے پکڑ لیا۔

دونوں خواتین جامکے چیمہ کے ایک گھر میں مانگنے آئیں، موقع پا کر گھر والوں کو زہریلے کیمیکل سے بے ہوش کر دیا۔

خواتین گھر سے زیورات نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہونے لگیں تو اہل علاقہ نے پکڑ کر خواتین کو تھانہ موترہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

دونوں خواتین کا تعلق نارووال سے بتایا جاتا ہے، پولیس نے خواتین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔