شکارپور: (دنیا نیوز) گڑھی تیغو کچے کے علاقے میں ہوٹل پر بیٹھے پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت الطاف بروہی اور عبدلقادر کلادی کے نام سے ہوئی، دونوں پولیس اہلکار کچے میں تعنیات تھے۔
حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکار ہوٹل پر چائے پینے کے لئے بیٹھے تھے، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔