کراچی: (دنیا نیوز) پستول کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق شاہ فیصل سادات کالونی میں پولیس اہلکار پستول کی صفائی کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا۔