لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں فائرنگ کرکے 7 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ چوہنگ کے علاقے میں 7 سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیاتھا، ان کا کہنا تھا کہ مقتول بچے کی شناخت فہد کے نام سے ہوئی اور ذرائع نے بتایا تھا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی گارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی تھی، پولیس نے بتایا کہ ملزم کو اوکاڑہ فرار ہوتے ہوئے بس سٹینڈ سے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں فارم ہاؤس کے گارڈ سمیت دو نامعلوم لوگوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔