قصور: دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ایک شخص قتل

Published On 31 May,2024 06:44 pm

قصور: (دنیا نیوز) دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کے علاقے چراغشاہ روڈ پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ٹریکٹر ڈرائیور کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ ہیلپر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق عبد الرحمن و زخمی شخص نجی بھٹہ سے اینٹوں کی ٹرالی لیکر لاہور جا رہے تھے، ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔