میرپور ماتھیلو: (دنیانیوز) ایس ایس پی گھوٹکی نے منشیات فروشی میں ملوث پولیس افسر اور ہیڈ محرر کو معطل کردیا۔
ایس ایس پی سمیر نور نے کہا کہ ایس ایچ او پرویز شاہ اور ہیڈ محرر ارشاد میرانی کو منشیات کی فروخت اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کرکے پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
ایس ایس پی گھوٹکی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشی و دیگر سماجی برائیوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس آفیسران و اہلکاروں کو نہیں بخشا جائے گا ۔