جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید

Published On 05 April,2024 08:31 pm

جنوبی وزیرستان: (دنیا نیوز) پولیو مانیٹرنگ ٹیم پر مامور پولیس کانسٹیبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ جنوبی وزیرستان کے نواحی گاؤن مانڑہ میں پیش آیا جہاں پولیو مانیٹرنگ ٹیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل رحیم محسود موقع پر شہید ہوگیا۔