کراچی:عید سےقبل دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،2 دہشتگرد گرفتار

Published On 03 April,2024 02:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے عید سے قبل دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

 منگھو پیر سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد عید سے قبل شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں سلمان شاہ اور میر علی شاہ شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔