اے این ایف کی کارروائیاں، 716 کلو سے زائد منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

Published On 02 April,2024 08:52 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 9 مختلف کارروائیوں میں716 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیاں پشاور، لاہور، چمن، یاروپشین، لسبیلہ، حافظ آباد، کراچی،اٹک، اورکزئی میں کی گئیں ، کارروائی کےدوران 260 کلو ہیروئن،218 کلو مارفین برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 261 کلو400گرام چرس، 6کلو200گرام افیون برآمد کرلی گئی ، کارروائی کےدوران 745 گرام آئس،200 گرام کوکین بھی برآمدکی گئی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔