کراچی : موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published On 14 March,2024 02:35 pm

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے ضلع کیماڑی تھانہ شیرشاہ پولیس نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتارکرلیے۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق پہلی کارروائی میں کامران اور عدنان نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے تھانہ ہذاکے مقدمہ 72/24 کی مسروقہ موٹرسائیکل اور 20 گرام چرس برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق دوسری کارروائی میں شاون سعید نامی موٹرسائیکل لفٹر کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کردیاگیا۔