کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ روز گلشن معمار تھانے کی حدود میں جھاڑیوں سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول کا نام ساجد علی ہے جو 16 دسمبر سے لاپتہ تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول ساجد علی کا آبائی تعلق نوشہرو فیروز سے تھا، مقتول 16 دسمبر سے لاپتہ تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج تھی، گمشدگی کی رپورٹ سائٹ سپر ہائی وے تھانے پر درج کی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ نوجوان فقیرہ گوٹھ میں رہائش پذیر تھا اور سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا، مقتول کو چہرے پر دائیں آنکھ کے نیچے گولی مار کر قتل کیا گیا اور لاش چادر میں لپیٹ کر پھینکی گئی۔
پولیس نے مزید کہا کہ مقتول کی موٹر سائیکل اور موبائل فون غائب ہے جبکہ دوسری جانب ساجد علی کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔